فیس بک پیج سے منسلک ہوں

سینئروزیرپنجاب علیم خان گرفتار ، نیب نے تحویل میں لے لیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کرلیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ علیم خان سینئروزیر پنجاب کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات ایک نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے تھے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان علیم آج نیب میں چوتھی پیشی پیشی تھِی اور ان کی 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے اُنہیں طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی ایف زیڈ سی اور اے این اے نامی کمپنیوں میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزکشنز ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

صوبائی وزیر بلدیات اس سے پہلے سال 2018 میں تین بار نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں لیکن تاحال نیب حکام ان کے جمع کرائے گئے ریکارڈ اور بیانات سے مطمئن نہیں ہو سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار بھی حکومتی رکن کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔

**** متعلقہ خبر پر تجزیہ کی ویڈیو دیکھنے کیلئے تصویر پر کلک کریں۔
“علیم خان کی گرفتاری ۔۔ کیا یکطرفہ احتساب کا الزام ختم ہو گا ؟”