فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بیبظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلوں کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم :بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں گھپلوں کا معاملہ,سابق ڈسٹرکٹ منیجر عابدہ پٹھان کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری پر حکم امتناع خارج ,اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیدیا-

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے منگل کو سماعت کے دوران ایف آئی اے انکوائری پر 2014 میں دیا گیا حکم امتناع خارج کر دیا-عابدہ پٹھان 2007 سے 2013 تک بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی ڈسٹرکٹ منیجر رہیں- ان پر بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کارڈز کی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم ذاتی اکاؤنٹ میں رکھنے کا الزام ہے_