فیس بک پیج سے منسلک ہوں

وفاق نے صوبوں کے ترقیاتی فنڈز روک لئے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: وفاقی حکومت نے روان مالی سال کی پہلی ششماہی مکمل ہونے کے بعد تمام صوبوں کے ترقیاتی فنڈز روک لئے۔ وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے اکیس جنوری کو اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں آئندہ چھ ماہ کے ترقیاتی منصوبوں پر نظر ثانی کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرارت منصوبہ بندی وترقیات نے چاروں صوبائی حکومتوں کو خط لکحا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روان مالی سالکی پہلی ششماہی میں وفاقی بج سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پہلے کارکردگی رپورٹ دیکھی جائے گی اس کے بعد مزید فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا جائیگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز اجراء کرنے کا فیصلہ منصوبوں کی مدت تکیمل اور رفتار کے تناظر میں کیا جائیگا۔ طویل المدتی اور سست رفتار منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء آئندہ مالی سال تک موخر کیا جائیگا تاکہ ترقیاتی فنڈز ان منصوبوں پر خرچ کئے جا سکیں جو تیز رفتاری سے جلد تکیمل کو پہچنے کے قابل ہوں۔