فیس بک پیج سے منسلک ہوں

طالبان گروپ سمیت 9 بڑے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رصا تبسم:وفاقی دارالحکومت اور نواح میں سرگرم طالبان گروپ اور دیگر ناموں سے سرگرم نو بڑے قبضہ مافیاز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے_ بڑے قبضہ مافیا چلانے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے_
اسلام آباد اور نواح میں سرگرم قبضہ مافیا چلانے والون میں مصور عباسی،غوری ٹاون کا مالک راجہ علی اکبر,آصف کھوکھر، عبدالرحمان اور خرم شہزاد ,راجہ رضی الرحمان، راجہ ناصر انیس،سائیں فضل انعام صابر اور چودھری مدثر کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں_اسلام آباد پولیس کی سفارش پر چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں _فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد اپنی نقل و حرکت کے بارے میں متعلقہ تھانے کو مطلع کریں گے_