فیس بک پیج سے منسلک ہوں

ٹیریان وائٹ اسکینڈل: وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ اسکینڈل میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہکل درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں۔

شہری حافظ احتشام کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں ٹیریان وائٹ اسکینڈل میں وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، لہذا عدالت انہیں نا اہل قرار دے۔ وزیر اعظم کی نااہلی کی متفرق درخواست کیس جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے اور بینچ کی تشکیل کے لئے دائر کی گئی ہے۔