فیس بک پیج سے منسلک ہوں

نریندر مودی 15 جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کرینگے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: بھارتی وزیر اعظم 15 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جس سے دو دن قبل مقبوضہ وادی میں ڈیڑھ ہزار اضافی ملٹری اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ریاست بھر میں فورسز کی پٹرولنگ بھی بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی دو روز بعد ضلع سمبا میں ریلی سے خطاب کر کے لوک سبھا کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے قبل وادی کو فوجی چھاؤنی بنادیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی_