فیس بک پیج سے منسلک ہوں

لاڑکانہ کی گلیوں میں گٹر ابلنے پر بلاول بھٹو کا نوٹس , 24 گھنٹوں میں مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ : لاڑکانہ کے محلہ کوثر مل کی گلیوں میں گٹر ابلنے کا معاملہ پر چیئرمن پی پی بلاول بھٹو زرداری نے  نوٹس لے لیا_

بلاول بھٹو کی ڈی سی لاڑکانہ اور ضلعی حکومت کو 24 گھنٹوں میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی_

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے علاقے کے مکینوں کی مشکلات فوری ختم کی جائیں،شہر کے تمام علاقوں میں صفائی اور گٹروں کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، بلاول بھٹو نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھثو زرداری نے مزید کہا کہضلعی حکومت اور انتظامیہ اپنے فرائض انجام دیں، غفلت برداشت نہیں ہوگی،سندھ کے تمام شہروں کی انتظامیہ صفائی کا خاص خیال رکھے_