فیس بک پیج سے منسلک ہوں

امریکا کو لگتا پاکستان دہشتگردی روکنے کیلئے تعاون نہیں کرنا چاہتا ,کیمرون منٹر

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ :سابق امریکی سفیرکیمروں منٹرکہتے ہیں کہ اب وقت ہے کہ پاکستان گڈ گورننس پر کام کرے، پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کےفنڈزخرچ کرنے چاہئے۔

سابق امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کراچی میں نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیا ،دونوں ملکوں کے تعلقات میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے،امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسا دیا،سارا پیسادرست اندازمیں استعمال نہیں ہوا،امریکا نے کافی پیسا بلوچستان میں تعلیم کے لیے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ تھا، مشرف دور میں بھی پاکستان کودہشت گردی کے خاتمے کیلیے پیسے دیےگئے،امریکا کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کیلئےپاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا،پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کےفنڈزخرچ کرنے چاہئے۔

سابق امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی زیادہ توجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہو۔ امریکا نے پاکستان کے ساتھ بہت سےپروگرام شروع کررکھے ہیں، ان پروگراموں کامقصد لوگوں کو تربیت یافتہ بنانا ہے_