فیس بک پیج سے منسلک ہوں

عمران خان ” بے نامی وزیراعظم” ہے, بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان تو کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہے،عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کر لیا تو جعلی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے_

کوٹری میں جامشورو برج اور کوٹری فلائی اوور برج کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گورنننس اور ڈلیوری کو ترجیح بنایا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے تھر کے لوگوں کو روزگار اور پورے سندھ میں مفت طبی سہولت دی،، انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف خدمت کی ہے، جس کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں،، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت دھاندلی کی وجہ سے ملی، وہ ہم نے صاف شفاف الیکشن میں جیت نہیں سکتے، وہ کام اور خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے،، انہوں نے کہا کہ سازش سے ہمیں نکالنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے، اب بھی ناکام ہوں گے،، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے،، وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولوں کی سیاست سے پہلے اصول تو سیکھ لیں،، انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں امپائر کی انگلی چلتی ہے لیکن سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر عوام کے ووٹ چوری کیے، آپ نے اقتدار حاصل کر لیا لیکن قوم کا وقار قائم نہیں رکھ سکے، حکومتی عہدے حاصل کر لیے لیکن ان کی پاسداری نہ کر سکے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے جتنے دعوے کیے سب فراڈ نکلے، قسمیں ہوا میں اڑ گئیں، حکومت کے سبز باغ عوام کے لیے کانٹوں کا ہار بن گئے ہیں