فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو اور مراد کا نام ECL سے نکالنے کا معاملہ تحریری عدالتی فیصلے تک مؤخر

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : وفاقی کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ عدالت کا تحریری فیصلہ آنے تک مؤخر کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں ملک کی معاشی حالت و توانائی سمیت 26 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ اراکین نے ای سی ایل معاملے پر رائے دی کہ اس ایشو پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں دوبارہ زیر غور آئے گا۔