فیس بک پیج سے منسلک ہوں

ایل ڈی اے کرپشن کیس : نیب نے شجاعت , پرویز الہی کیخلاف انکوائری بند کردی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/ معظم رضا تبسم : چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کیخلاف ایل ڈی اے کرپشن کیس کی نیب انکوائری بند کئے جانیکااعلامیہ جاری ہوگیا-

نیب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چودھری شجاعت، پرویز الٰہی کیخلاف نیب انکوائری شواہد کی عدم دستیابی پر بند کی گئی ہے- اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ نے نیب انکوائری بند کرنے کی منظوری دی-