فیس بک پیج سے منسلک ہوں

حکومت نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات سرد خانے کی نذر کر دئیے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف سرد خانے کی نذر کر دئیے ہیں , حا لات کا تقاضہ ہے کہ وزیر اعظم دہشت گردوں بارے اپنے نظریات  اور موقف سے یو ٹرن لیں -

بلاول بھٹو نے  لورالائی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے-

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں، دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں- جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشتگردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں- بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے، دہشگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں و سہولتکاروں کا بھی صفایا کیا جائے- بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات و موقف سے یوٹرن لیں-