فیس بک پیج سے منسلک ہوں

لاپتہ افراد کا معاملہ :وزیر اعظم نے آرمی چیف سے ملاقات کی تجویز دیدی, اخترمینگل رضامند

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/ معظم رصا تبسم: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ناراض اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کو بلوچستان سے لاپتہ افراد کامعاملہ حل کرانے کے لئے آرمی چیف سے ملاقات کی تجویز دیدی, اخترمینگل نے وزیر اعظم کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کسی بھی وقت ملاقات کےلیےرضامندی ظاہر کردی ہے_

تجزیہ کار سوشل میدیا پر اختر مینگل کی آرمی چیف سے ملاقات کے لئے رضامندی کو مثبت قرار دے رہے ہیں_

سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز پارٹی وفد کے ہمراہ وزیراعظم اور انکے وزراء سے اپنے چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملات پر ملاقات کی تھی _ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملہ کے علاوہ باقی پانچ مطالبات پر پیش رفت کے لئے حکومت اور بی این پی کے تین تین اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جو محکموں سے متعلقہ مسائل کو حل کرائیگی_

واضح رہے کہ بی این پی نے انتخابات 2018 ء کے بعد اپنے چھ نکاتی ایجندے پر  پی ٹی آئی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیاتھا تاہم پی ٹی آئی حکومت اپنے پہلے سو دن کی حکمرانی میں بی این پی کے چھ نکات پر اقدامات کرنے میں ناکام رہی جس پر بی این پی حکومت سے نالاں تھی_ حکومت سے نالاں سردار اختر مینگل نے گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کی تھی جس سے یہ تاثر ابھرا تھا کہ وہ حکومتی اتحاد چھوڑنے کا رجحان رکھتے ہیں_