فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلوچستان : لاپتہ افراد معاملہ پر بی این پی اور حکومتی اراکین کا کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم : وزیر اعظم عمران خان سے بی این پی کے وفد کی اختر مینگل کی قیادت میں ملاقات, چھ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت, لاپتہ افراد کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروادی- اس ضمن میں بی این پی اور حکومتی اراکین پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے

پیر کو ہونے والی ملاقات میں بی این پی مینگل کی جانب سے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ،محمد ہاشم،پروفیسر شہناز بلوچ سمیت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن حمل کلمتی اور ثنا بلوچ جب کہ حکومتی اراکین کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور نعیم الحق موجود تھے۔

ملاقات میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے وزیر اعظم کو ایک بار پھر بی این پی کے 6 نکات سے  آگاہ کیا گیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ بی این پی کے 6 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے حکومت اپنی کوشیش کر رہی ہے،ملاقات میں دونوں رہنماوں کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بی این پی اور حکومتی اراکین پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں بی این پی سربراہ نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں تعلیم،صحت،روزگار اور ماہی گیروں کو لاحق مسائل کے حوالے سے بات کی جس پر وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ یہ تمام جائز مطالبات ہیں جن کو ہر صورت حل کیا جائے گا۔

بعد ازاں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے  وزیر اعظم عمران خان سے ایک علیحدہ ملاقات بھی کی۔