فیس بک پیج سے منسلک ہوں

فواد چودھری پر سینیٹ میں پابندی: غلط قرار دینے پر مانڈی والا سے راجہ ظفر الحق ناراض

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم :وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کا معاملہ پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے-  سلیم مانڈی والا کے پابندی غلط قرار دینے کو راجہ ظفر الحق نے ڈپٹی چیئرمین کے “حکومتی گڈ بکس” میں رہنے کا ضرورت قرار دیدیا-

اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ظفرالحق نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے وزیراطلاعات پر پابندی کو غلط قرار دیے جانے پر اظہار ناراضگی کا اظہار کیا ہے-

خبر سے متعلقہ راجہ ظفر الحق کے موقف کی ویڈیو نیچے دیئے لنک پر دیکھیں

https://youtu.be/M8zCQe51AJs

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے مطالبے پر فواد چوہدری پر پابندی لگائی تھی ۔ سلیم مانڈوی والا نے حکومت کی نظروں میں اچھا بننے کے لیے فواد چوہدری پر پابندی کی مخالفت کی ہے ۔ مجھے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے رویہ پر افسوس ہوا ہے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ حکومت کی نظروں میں اچھا رہنا سلیم مانڈوی والا کی ذاتی ضرورت ہے ۔