فیس بک پیج سے منسلک ہوں

صنم بھٹو کی سیاسی سرگرمیاں,بلاول کے ہمراہ پارٹی رہنماؤوں سے ملاقاتیں

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/ معظم رضا تبسم :پاکستان کے پہلے منتخب وسابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو پارٹی سیاست میں متحرک ہو گئیں_

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی ذرائع نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے تناظر میں صنم بھٹو کو پی ہی پی پارلیمنٹرین کی قیادت دینے کی تجویز کاعندیہ دیا تھاجبکہ سابق اپوزیشن لیڈر سیدبخورشید شاہ کا بھی کہنا تھاکہ صنم بھٹو کو پارٹی سیاست الگ نہیں سمجھا جا سکتا _

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی چھبیس دسمبر کو ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں صنم بھٹو کو پارٹی میں باقاعدہ کردار دینے بارے تجویز پر اعلان متوقع ہے_

ہفتہ کو پلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ  انہوں نے پارٹی کے پنجاب, خیبر پختونخواہ , بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماوؤں سے ملاقاتیں اور سیاسی صورت حال بارے تبادلہ خیال کیا_ اس موقع پر صنم بھٹو کا چیئرمین پیپلز پارٹی اور پارٹی کے صوبائی رہنماؤوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا_ جبکہ بلاول بھٹو کے ہمراہ بھی تصاویر جاری کی گئیں ہیں_