فیس بک پیج سے منسلک ہوں

نئے تشکیل شدہ ویج بورڈکا پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ورکرز گروپ کے وفد نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے، اور میڈیا اور عوام کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کی نمائندگی نجی شعبہ سے ہوگی جو آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیا ویج بورڈ تشکیل دیا ہے جس کا پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے وابستہ پروفیشنلز کی استعداد سازی کے لئے تربیتی کورسز کے انعقاد کی تجویز بھی ہے۔