فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج شہباز شریف کو چیئرمین منتخب کریگی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا_ جمعرات کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اراکین کا نوٹیفیکیشن سپیکر قومی اسمبلی نے جاری کر دیا- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین ک تعداد 30 ہے جن میں 23 اراکین قومی اسمبلی , 6 سینیٹر اور انچارج وزیر خزانہ و محاصل شامل ہیں-کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں طلب کیا گیا ہے -

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بنانے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں تین ماہ سے شدید تناؤ رہا اور حکومت کی مخالفت پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں شامل نہ ہونے کا عندیہ فیدیا تھا جس پر حکومت کو ہتھیار ڈالنا پڑے اور شہباز شریف کو ہی چیئرمین پی اے سی بنانا قبول کر لیا-

پی اے سی کی چیئرمین مین شپ کا معاملہ حل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے_ حکومت اور اپوزیشن بیس بیس قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کریں گی _