فیس بک پیج سے منسلک ہوں

حکمرانی کے سو دن: فرحت اللہ بابر نے “وزیراعظم عمران خان کی بیلنس شیٹ” لکھ دی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم: پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے عمران خان حکومت کے سو دن کی کارکردگی کی بیلنس شیٹ لکھ دی۔

سوشل میڈیا ویب سائیٹس ٹوئیٹر پر جاری بیلنس شیٹ میں فرحت اللہ بابر نے قراردیا ہے کہ سو دن میں حکومت کا کشکول ٹوٹنے کے بجائے مزید بڑا ہو گیا۔ حکومت نے کوئی قانون سازی کی نہ ہی پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دی لہذا پارلیمان میں حکومت احتساب بھی نہیں ہو سکتا۔

فرحت اللہ بابر نے وزیراعظم کی بیلنس شیٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ جوابدہ ہونے کے وعدے پر بھی عمل نہیں کیا۔

فرحت اللہ بابر نے بیلنس شیٹ میں لکھا ہے کہ سو دن کی حکومت میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام پر بھی عمل نہیں ہوا۔

فرحت اللہ بابر نے وزیراعظم کی بیلنس شیٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم نے حکومت کے پہلے تین ماہ میں بیرونی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا مگر پانچ غیر ملکی دورے کئے۔

فرحت اللہ بابر نے وزیراعظم کے سو دن حکمران کی بیلنس شیٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ کدھر ہیں گھر اور نوکریاں جن کا وعدہ کیا تھا۔