فیس بک پیج سے منسلک ہوں

سو دن میں عوام کو پتہ چل گیا وزیر اعظم سیلیکٹ ہے , ترجمان بلاول بھٹو

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم :ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت کے پہلے سو دن جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کمزور کیا، ترجمان بلاول بھٹو نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ سو دن گذر گئے مگر حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارلیمنٹ اپنا کام نہیں کر سکی، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ  ابھی تک پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت ایوان زیری کی ایک کمیٹی بھی تشکیل نہیں پائی، ترجمان بلاول بھٹونے کہا کہوفاقی وزرا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آکر تنازعات کھڑے کر دیتے ہیں، ترجمان بلاول بھٹو نے قرار دیا کہحکومت نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرنے کی طرف کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا، مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اب ایک کروڑ نوکریوں کو پچاس لاکھ گھروں سے نتھی کر لیا گیا، اب نہ پچاس لاکھ گھر بنیں گے نہ ایک کروڑ نوکریاں آئیں گی، مصطفی نواز کھوکھر نےپولیس اور بیوروکریسی میں مداخلت کے نئے رکارڈ قائم کئے گئے، ترجمان بلاول بھٹو نے قراربدیا کہ پہلے سو دنوں میں عوام کو بھی یقین ہو گیا کہ سیلیکٹ وزیراعظم ملک پر مسلط ہیں,سو دن کارکردگی کی نہیں سو یوٹرن کی کہانیوں پر محیط ہیں-