فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پاکستان کی دعوت: سشماسوراج نے کی معذرت, سدھونے قبول کرلی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کرتارپوربارڈرکھولنےکے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سےمعذرت کرلی۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو کرتار پور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کےلئے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت کا شکریہ ادا کرتی ہیں، لیکن وہ 28 نومبرکوکرتارپور سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکتیں۔
سشماسوراج کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہرسیمرات کوربادل اور مسٹر ایچ ایس پوری تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 28 نومبر کو ہوگی،اس حوالے سے بھارت وزیر خارجہ کو دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے ۔

Sushma Swaraj

@SushmaSwaraj
I thank HE Makhdoom Shah Mahmood Qureshi Foreign Minister of Pakistan for inviting me to attend the groundbreaking ceremony of the Kartarpur Sahib corridor on the Pakistan side of the International boundary on 28 November 2018. /1

1,118
10:22 PM – Nov 24, 2018
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے 28 نومبر کی تقریب کے دعوت نامے بھارت ارسال کردیے گئے ہیں۔
نوجوت سنگھ سدھو نے 28 نومبر کو کرتاپور سرحد کھولنے کے حوالے سے پاکستانی تقریب میں شرکت کا دعوت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو وہ اس تقریب میں شرکت کے لئے ضرورت جائیں گے ۔
نوجوت سنگھ سدھو نے یہ بھی کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے اس کا حصہ بننا میرے لئے فخر کا باعث ہوگا