فیس بک پیج سے منسلک ہوں

گلگت پریس کانفرنس: بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا، عوام سے وعدے کئے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پر برس پڑے. وزیر اعظم عمران خان بارے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کا منتخب کردہ وزیر اعظم ملکی خارجہ پالیسی سے بلکل نابلد ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

دانش ہاؤس گلگت میں دورہ گلگت بلتستان کے آخری روز پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان بارے کہا کہعمران خان کی سیاسی ناپختگی کا یہ عالم ہے کہ وہ آج بھی کنٹینر والی سیاست کر رہا ہے۔انکا لب و لہجہ اور طرز تکلم ایک وزیر اعظم کے شایان شان نہیں ہے۔دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ عمران خان کو حکومت کیسے ملی ہے۔حق حاکمیت اور حق ملکیت کی آواز کو قومی سطح پر اٹھاوں گا۔پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔غیر جمہوری طاقتوں کی بنائی ہوئی وفاقی حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب وہ بیرون ملک بات کرتے ہیں تو یہ بھول جاتےکہ وہ ایک ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اگر یہ روایت نہ بدلی تو ہم بھی اپنی زبان کھول کر اسکی تمام حقیقتوں کو سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ سے آئی ہوئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کی سونامی کا سماں پیدا کیا ہے دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے نام پر دوکانیں اور مارکیٹیں گرا کر عوام پر معاشی حملے کئے جارہے ہیں۔وفاقی حکومت فوری طور پر ان ظالمانہ معاشی پالیسیوں کو ترک کرے۔

گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بلاول کے وعدے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کی ترقی میں کردارادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں سندھ حکومت کے تعاون سے ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا کیمپس بنائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے طلبا کو میڈیکل کی تعیلم کے لئے دور دراز کے شہروں میں کم از کم جانا پڑے اس اقدام سے طلبا پر معاشی بوجھ بھی کم ہوگا۔ اسکے ساتھ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے میڈیکل اور انجینئرنگ کی سیٹوں کا کوٹہ بڑھانے کے لئے وزیر اعلی سندھ کو ہدایات جاری کروں گا اس اقدام سے گلگت بلتستان کے طلبہ کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی مہنگی تعلیم سے کافی حد تک نجات ملے گی۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں عالمی معیار کے جدید ترین امراض قلب کے ہسپتال قائم کئے ہیں۔کراچی میں گلگت بلتستان کے عوام کو امراض قلب کے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات دینگے کیونکہ گلگت بلتستان میں امراض قلب میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اس سے یہاں کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ہے حالانکہ گلگت بلتستان اس کا گیٹ وے ہے اور زیادہ حصہ ملنا چاہئے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے پارلیمنٹ میں گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بنے گی۔گلگت بلتستان کے آئینی,جمہوری اور معاشی حقوق کی جدوجہد کو اپنا فریضہ سمجھتا ہوں۔