فیس بک پیج سے منسلک ہوں

وزیراعظم عمران خان کل 4 مزید ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے – سندھ ایکسپریس( کراچی سے سکھر),شاہ عبدالطیف بھٹائی ایکسپریس (کراچی سے میر پور خاص),فیصل آباد ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس (پشاور سے کراچی) چلائی جائیں گی. سندھ ایکسپریس براستہ کراچی کینٹ,لانڈھی,حیدرآباد,ٹنڈوآدم,شہداد پور,نواب شاہ,خیرپور سے ہوتے ہوئے سکھر پہنچے گی.اس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 470 روپے ہے.جبکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس,کراچی سٹی,لانڈھی,دھابیجی,حیدرآباد سے ہوتے ہوئے میرپورخاص پہنچے گی.اس کا کرایہ 190 روپے ہے. اس کے علاوہ فیصل آباد ایکسپریس لاہور سے براستہ فیصل آباد,ملتان تک جائے گی.اس کے روٹ میں خانیوال اور شور کوٹ بھی شامل ہے.اس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 260روپے ہے. شیخ رشید احمد,وفاقی وزیر ریلوے نے سو دنوں میں دس ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کر لیا ہے-