فیس بک پیج سے منسلک ہوں

شہید شاہنواز بھٹو ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے, بلاول بھٹو

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کی 60 ویں سالگراہ کے موقعے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو انقلابی اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے، ظالموں نے انہیں جواں عمری میں ہی بے دردی سے قتل کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جمہوریت کے لیئے سرگرم عمل بھٹو خاندان کو مزید دکھ دینے اور حوصلے پست کرنے کی خاطر آمریتی عناصر نے سب سے پہلے شہید شاہنواز بھٹو کو نشانہ بنایا، کیونکہ وہ خاندن میں سب سے چھوٹے اور سب کو عزیز تھے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو ہمیشہ جیالوں اور عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان و عوام سے اپیل کی کہ شہید شاہنواز بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی جائے۔