فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم,

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو انکے تازہ بیان پر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے ترجمانوں نے آڑے ہاتھ لیا ہے-
آصف علی زرداری کے ترجمان فدا پراچا نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فواد چودھری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں ۔ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں ۔ عمران خان ھٹلر پرست فساد چوہدری گوئیبلز پرست ہیں ۔عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں عمران حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ ہے_علیمہ خانم کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے-

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری صاحب اپنے یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہو گی -

اپوزیشن آپ کی حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اورعوام پر گرائے گئے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی ہے، یہ شور ہم مچاتے رہیں گے-حکومت نے غریبوں کے منہ سے جو نوالہ چھینا ہے، اس پر اپوزیشن اسی طرح شور مچاتی رہے گی- چور چور کا شور مچا کر علیمہ خان کو پچھلے دروازے سے این آر آو دینے پر اپوزیشن شور مچاتے رہے گی – آپ علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد کے بارے میں قوم کو جواب دیں، ورنہ اپوزیشن شور مچاتی رہے گی-علیمہ خان کی طرح حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او ددینے کی کوشش کر رہی ہے-
اپوزیشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال پوچھتی رہے گی-
دس ممالک سے سات سو ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والوں میں علیمہ خان کا نام سرفہرست ہے قوم کو جواب دیں کہ علیمہ خان نے جائیداد کس پیسے سے خریدی-

جواب دیں کہ 800 ارب والے کتنے آپ کے دائیں بائیں بیٹھیں ہیں اور کب کب کن کن کو علیمہ باجی کی طرح این آر او دینے کا ارادہ ہے -