فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پی پی علامہ اقبال کے خواب مستحکم جمہوری ریاست کیلئے سرگرم رہیگی, بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے_

بلاول بھٹو زرداری نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہشاعرِ مشرق کا پیغام پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ کے لیئے مشعلِ راہ ہے _پیپلز پارٹی علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ کی امین ہے_شہید بھٹو کی جانب سے اسلامی سربراہ کانفرنس شاعرِ مشرق کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش تھی_پیپلز پارٹی علامہ اقبال کے مستحکم جمہوری ریاست کے خواب کے لیئے سرگرم عمل رہے گی_