فیس بک پیج سے منسلک ہوں

قومی اسمبلی اجلاس: شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے ن لیگ کی درخواست

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم ; مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کے لئے درخواست جمع کرادی۔

مسلم لیگی رہنماؤں نے درخواست قائمقام سیکریٹری قومی اسمبلی قمرسہیل لودھی کے پاس جمع کرائی۔  مسلم لیگ (ن) کے پانچ ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں سے درخواست جمع کرائی گئی۔ سابق سپیکر سردار ایاز صادق کے دستخطوں سے درخواست جمع کرائی گئی۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی 29 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈرجاری کیاجائے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مرتضی جاوید عباسی، طاہرہ اورنگزیب، زہرہ ودودفاطمی اور مریم اورنگزیب نے بھی دستخط کئے ہیں۔