فیس بک پیج سے منسلک ہوں

این اے 53 ضمنی انتخاب : جیالے باغی بن گئے,ن لیگی امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم : وفاقی دارالحکومت کے جیالوں نے این اے 53 ضمنی انتخاب میں پی پی پی امیدوار کو ن لیگ کی حمایت میں دستبردار کرانے پربغاوت کردی، تیر کے علاوہ کسی نشان پر ووٹ نہ دینے کا اعلان ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر جیالوں کی مہم جاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے این 53 میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت میں پیپلزپارٹی کے سٹی صدر افتخار شہزادہ کو دستبردار کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات سیٹ ایڈجسٹمنٹ معاہدہ کے تحت مسلم لیگ ن نے کراچی سے شہباز شریف والا حلقہ پی پی امیدوار کے لئے خالی چھوڑ دیا تھااور اس حلقہ سے پی پی کی حمایت کا اعلان کیا۔

افتخار شہزادہ کو دستبردار پیپلزپارٹی اسلام آباد کے سٹی صدر افتخار شہزادہ نے بھی اپنے فیس بک اکاونٹ پر  پیغام لکھا ہے کہ ” جسے ضمیر نہ مانے اسے سلام نہ کر” ۔

واضح رہے کہ دور روز قبل پیپلزپارٹی اسلام آباد کے سٹی صدر افتخار شہزادہ نے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے جیالوں کی فیصلے بارے ناپسندیدگی سے آگاہ کیا تھا تاہم قیادت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی ضمنی انتخاب میں این 53 بارے فیصلہ پرنظرثانی نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ قیادت کے واضح انکار کے پیپلزپارٹی وفاقی دارالحکومت کے جیالوں نے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کے انتخابی نشان پر ووٹ ڈالنے سے انکار کی مہم چلا دی ہے۔ پیپلزپارٹی اسلام آباد کے فیس بک پیج پر بھی این اے 53 ضمنی انتخابات میں تیر کی حمایت میں ہی انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔