فیس بک پیج سے منسلک ہوں

نواز شریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی, ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی آفر

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / نعظم رضا تبسم ;حکومت کو ٹف ٹائیم دینے کے لئے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی _سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے مدد مانگ لی، ذرائع کے مطابق تحدہ اپوزیشن کے لئے مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی سے رابطہ کر کے پیغا پہنچایا_مسلم لیگ ن کے وفد کی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی رہائشگاہ آمد، ذرائع

راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد کی نیر بخاری سے اہم ملاقات کی ,وفد میں سینیٹر چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل شامل تھے_راجہ ظفرالحق نے نواز شریف کا پیغام پیپلز پارٹی تک پہنچا دیا، ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت  موجود حکومت کو ٹف ٹائیم دیا جا سکتا ہے، متحدہ اپوزیشن کے لئے پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ دے_تاکہ متحدہ اپوزیشن کے تحت ئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے_

ن لیگ نے  پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی درخواست کی ہے _

جس پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا جواب تھا کہ  جس پارٹی کا امیدوار رنر اپ ہے وہی امیدوار ہو، گا_ نیر بخاری نے تجویز دی کہ صوبہ وار امیدواروں کی فہرستیں بنائی جائیں_ نیر بخاری نے مسلم لیگ ن کا موقف پارٹی قیادت تک پہنچانے اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد  جواب دینے کا موقف اختیار کیا_ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی جمہوریت کی مضبوطی تسلسل کے لیے کردار تاریخی ہے,بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پارلیمنٹ میں مدبرانہ کردار ادا کر رہی ہے، ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے سے متعلق جلد آگاہ کروں گا_

مکاقات میں راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں,مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیاں رابطے مزید بڑھیں گے، میاں نواز شریف کو بھی آپ سے ملاقات کی تفصیل دونگا_