فیس بک پیج سے منسلک ہوں

ریڈیو پاکستان کی منتقلی فیصلہ کیخلاف تحریک کا اعلان

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم: ملازمین کی آل پاکستان سی بی اے یونین نےعمران خان کی وفاقی حکومت کے ریڈیوپاکستان کی ایچ نائن منتقلی اور عمارت کو لیز پر دینے کے فیصلہ کیخلاف تحریک کا اعلان کردیا۔ واضح رہے ریڈیو پاکستان کی ایچ نائن اسلام آباد منتقلی کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی آل پاکستان سی بی اے یونین نے چوبیس ستمبر کو صبح دس بجے ریڈیو پاکستان کی عمارت کے لان میں جلسہ سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونین کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت نے چاروں صوبوں میں ریڈیو پاکستان کی اراضی فروخت کرنیکا فیصلہ کیا ادارے کو بچانے کے لئے تمام ملازمین نے مشترکہ جدوجہد کرنی ہے ۔ یہ ادارے اور ملازمین کے وجود پر حملہ ہے جس کو روکنا جائیگا۔