فیس بک پیج سے منسلک ہوں

تشدد اور دہشتگردی عالمی امن کے لئے بڑے خطرات ہیں, بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم:اقوام متحدہ کے زیراہتمام بین الاقوامی یوم امن آج منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ رواں سال انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی 70 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی امن کا دن ” امن کا حق” کے عنوان کے تحت منا رہی ہے.

اقوام متحدہ کے زیراہتمام منائے جانیوالے یوم عالمی امن کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ امن کے قیام کا عظیم مقصد حاصل کرنے کے لئے دنیا ظلم ، ناانصافی اور انسانوں کے درمیان تفاوت کی بیناد پر تفریق ،غریبوں پسے ہوئے اور آواز نہ رکھنے والے والے طبقات کا استحصال ختم کرے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی عالمی امن کے لئے بڑے خطرات ہیں نوع انسانی کی خوشحالی کی بقاء ضمانت صرف زمین پرامن میں ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں جمہوریتوں کو فروغ اور حوصلہ افزائی کرنا چاہئے تاکہ وہ مخلتف انواع کے تنازعات اور اختلافات کے شکار معاشرے میں مساوات اور انصاف کو فروغ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی حفاظت تمام لوگوں کی انفرادی اور تمام قوموں کی اجتماعی ذمہ داری ہے.

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان انتہائی متاثر ہوا ہے کیونکہ ہم نے اپنے ہزاروں شہریوں اور فوجیوں اور مسلم دنیا کی واحد دو بار منتخب وزیر اعظم شہید محترمہ بينظیر بھٹو ، سینکڑوں جمہوری سیاسی کارکنوں کو کو تشدد اور دہشت گردی میں قربان کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ کیا کہ ان کی جماعت ملک میں اور پوری دنیا میں امن کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، غربت اور نا انصافی کو دور کرنے کے لئے عوام کی خدمت کرے گی اور لوگوں کے درمیان مساوات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے دے گی۔