فیس بک پیج سے منسلک ہوں

اہوزیشن کو انتخابی دھاندلی بارے پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی دینے کا مطالبہ

اسلام آباد پالیٹکس / معظم رضا تبسم :پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ کردیا پیر کی رات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا_ اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف،سید نوید قمر اور دیگر ارکان نے شرکت کی_ اجلاس میں انتخابی دہاندلی کی تحقیقات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا معاملہ زیر غور آیا_ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  پارٹی انتخابی دہاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے، جس  میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی تعداد برابر ہو، اور انتخابی دہاندلی کی تحقیقات سے متعلق کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن سے ہوگی_