فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بیگم کلثوم نوازکا لندن ہسپتال میں انتقال-زرداری،بلاول کا اظہار تعزیت


 

 

 

 

 

 

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: بیگم کلثوم نواز لندن ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔ گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی تھی اورانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی میت پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حسین نواز نے بھی اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ان کی میت کے ساتھ پاکستان آ سکیں گے یا نہیں۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس اور میان نوازشریف سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے, بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں,بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔