فیس بک پیج سے منسلک ہوں

چیف کمرشل مینجر ریلوے نے شیخ رشید کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم: شیخ رشید کے وزارت سنھبالتے ہی ریلوے کو عسکری اداروں کو ٹھیکے پر دینے کے اعلان سے نتائج آنا شروع ہوگئے،ریلوے کے چیف کمرشل مینیجر محمد حنیف گل نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمرشل مینجر محمد حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل قرار دیتے ہوئے کام کرنے سے انکار کردیا۔ سیکرٹری، چیرمین، اور وزیر ریلوے کو طویل رخصت کے لئے درخواست دیدی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور تضحیک آمیز ہے انکے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔ درخواست میں موقف محمد حنیف گل نے 730 دن کی رخصت دینے کی درخواست دیدی ہے۔