فیس بک پیج سے منسلک ہوں

اقلیتی عبادت گاہ پرحملہ :چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی سینیٹ نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضاتبسم :  چیئرمن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اقلیتی عبادتگاہ پر حملے اور تشدد کا نوٹس لے لیا چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئی جی پنجاب پولیس سےفیصل آباد میں احمدی عبادتگاہ پر حملہ اور تشدد واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی چیئرمین قائمہ کمیٹی نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ   تحقیقات کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ کمیٹی کے روبرو پیش کی جائے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہٹ ہےقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی واقعی پر خاموشی اور کوئی کارروائی نہ کرنا افسوسناک ہے_