فیس بک پیج سے منسلک ہوں

وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کی ٹیلی فون کال متنازعہ ہو گئی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضاتبسم: وزیراعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے کی گئی مبارکباد کی ٹیلی فون کال تنازعہ کا شکار ہو گئی۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورتمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اورافغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی اہمیت کاذکر بھی کیا۔
پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ ستمبر میں دورہ اسلام آباد متوقع ہے ، پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کسی غیرملکی شخصیت کا پہلا دورہ ہوگا تاہم امریکی وزیرخارجہ کی مبارکباد کی کال پر ہونیوالا تنازعہ پومپیو کے دورہ اسلام آباد کے متوقع نتائج کا تعین کر رہا ہے۔

وڈیو رپورٹ لنک :

وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کی ٹیلی فون کال متنازعہ ہو گئی