فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو نے گیارہ رکنی سندھ کابینہ کی منظوری دیدی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کابینہ کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی کابینہ میں ڈاکٹرعذرا افضل پیچہو، سیٹھ ہری رام کشوری لال ، سعید غنی ، محمد اسماعیل راہو ، شبیر علی بجارانی ، مرتضی وہاب ، مخدوم محبوب الزماں ، سردار شاہ ، شہلا رضا اور محمد بخش مہر شامل ہونگے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ان پارٹی رہنماووں اور اراکین اسمبلی لو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔