فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو آج قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی حثیت سے پہلا خطاب کرینگے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم: بلاول بھٹو زرداری آج وزیراعظم کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی حثیت سے پہلا خطاب کرینگے۔

بلاول بھٹو زرداری کی تقریر میں پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹ میں طرز سیاست اور لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینیئر رہنماووں کی مشاورت سے پارلیمنٹ میں خطاب کے لئے تقریر تیار کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتخابات 2018 میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے ہیں جو پیپلزپارٹی کی نظریاتی سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا تھا۔