فیس بک پیج سے منسلک ہوں

خورشید شاہ سپیکر کے امیدوار ہونگے ، بلاول بھٹو نے منظوری دیدی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم :خورشید شاہ اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے متفقہ امیداور ہوں گے،  پیپلز پارٹی چیئرمن بلاول بھٹو نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ صاحب کے نام کی منظوری دے دی ہے-

پیپیلزپارٹی کی قیادت کا خیال ہے کہ سید خورشید شاہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں میں اچھی شہرت رکھنے والے مقبول پارلیمنٹرین ہیں اس لئے ان کی جیت کا امکان ہو سکتا۔ پی پی کے مخالف سیاسی تجزیہ کار بھی کہنے پر مجبور ہیں کہ  خورشید شاہ کی نامزدگی بہترین ہے۔

آل پارٹیزکانفرنس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، ایم ایم اے، اے این پی اور دیگر نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم کا امیدوار نون لیگ اور ڈپٹی سپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر تمام تر تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مقابلہ کریں گے۔ پی پی پی قیادت نے تمام جمہوری قوتوں کو متحد کیا۔ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گے۔ہر عہدے پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کا مقابلہ کریں گے،