فیس بک پیج سے منسلک ہوں

فوج کو کاروباری سرگرمیاں بند کرنیکا حکم

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ :چین کی فوج کو صدر شی جن پنگ نے حکم دیا ہے کہ وہ اسکولوں اور دیگر کاروباری اداروں کو چلانا بند کرکے اپنی توجہ جنگجوانہ صلاحیتیں بہتر بنانے پر لگائیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی صدر دنیا کی سب سے بڑی بری فوج کو مکمل طور پر بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران چینی صدر نے کہا تھا کہ مسلح افواج کو تجارتی سرگرمیاں رواں سال کے آخر تک ختم کردینی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق چینی فوج مختلف کاروباری ادارے جیسے بچوں کے اسکولوں سے لے کر جائیدادوں کے کاروبار وغیرہ چلارہی ہے۔