فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو کے فارم 45,46,47 نہ ملے تو احتجاج ہوگا , یوسف بلوچ

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رصا تبسم : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیف پولنگ ایجنٹ سینیٹر یوسف بلوچ نے حلقہ NA-246 کے آر او رمیش کمار کے پاس ایک بار پھر درخواست جمع کرائی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ NA-246 کے ابھی تک فارم45، 46 اور 47 فراہم نہیں کئے گئے۔ سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا کہ مسلسل درخواستوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ آج ایک بار پھر آراو کو تحریری درخواست دی ہے کہ انہیں NA-246 کے فارم فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے کے 444پولنگ اسٹیشنوں کے فارم 45، 46 اور 47 تاحال مہیا نہیں کئے گئے جو امیدواروں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 24گھنٹوں میں NA-246 لیاری کے فارم فراہم نہ کئے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔