فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پارلیمان اپنے نظریئے کو فروغ دینے کےلئے استعمال کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نےفیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے نظریئے کو فروغ کے لیئے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرے گی۔

سندھ سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین کو خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکلات اور دھاندھلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013 کے مقابلے میں 2018 کے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بلاول ہاوَس میں دیئے گئے ظہرانے میں راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، شیری رحمان، قائم علی شاہ ،خورشید شاہ، نثار کھڑو، رضا ربانی، مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیئے جدوجہد کی ہے۔ کچھ پارٹیاں پارلیمان کا بائیکاٹ کرنے کی باتیں کر رہی تھیں، لیکن ہم نے انہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جمہوری سوچ کی کامیابی ہے، گو کہ ہمیں انتخابی عمل پر تحفظات ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سندھ میں مزید ڈلیور کرنے پر فوکس کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی ہماری نئی حکومت کا طرہ امتیاز ہوگا: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اس عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جس نے ہمیں ایوانوں میں بھیجا ہے ہمیں عالمی و معاشی محاذ پر بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔