فیس بک پیج سے منسلک ہوں

حلف نہ اٹھانے کے معاملہ پر ن لیگ نے پی پی سے مشاورت کے لئے مہلت مانگی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم : اسلام آباد میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس نے انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے اسمبلیوں کا حلف نہ اٹھانے کی حمایت کردی ، مسلم لیگ ن نے مہلت مانگ لی۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے ۔
جمعہ کو مسلم لیگ ن کی ہونی والی آل پارٹییز کانفرنس نے انتخابات کو مسترد کردیا، شہباز شریف نے حلف نہ اُٹھانےسےمتعلق پارٹی مشاورت کےبعداتوارکوفیصلہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تحریک چلانے کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی ۔ دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تحریک چلائیں گے۔دیکھتے ہیں یہ لوگ ایوان کسطرح چلائیں گے ہم ان کو داخل نہیں ہونے دینگے۔از سر نو جمہوریت کی بحالی اور آزادی کے لیے تحریک چلائیں گے – جمہوریت کی آزادی کی لڑائی لڑیں گے-ہم جمہوریت کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے-دیکھتے ہیں یہ لوگ ایوان کیسے چلاتے ہیں-