فیس بک پیج سے منسلک ہوں

انتخابی دھاندلی پر پی پی اجلاس جاری،ضروری سمجھا تو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرینگے،فرحت اللہ بابر

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم : پیپلزپارٹی کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس کراچی میں شروع ہے جس کی صدارت صدر پاکستان پییپلزپارٹی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے اسلام آباد پالیٹکس کو بتایا ہے کہ انہیں اسلام آباد میں اے پی سی کی دعوت بارے علم نہیں ، پیپلزپارٹی کا اپنا اجلاس کراچی میں ہو رہا ہے جس کے بعد اگر ضروری سمجھا تو پیپلزپارٹی خود سیاسی جماعتوں سے رابطے اور بات چیت کریگی۔

دوسری طرف انتخابات کے انعقاد کے دو روز بعد بھی پاکستان مکمل حتمی نتائج کے انتظار میں ہے- تاہم تحریک انصاف انتخابات میں اکثریت نشستوں کے ابھر کا سامنے آئی ہے جبکہ کئی حلقوں میں امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کے بعد انتخابی نتائج  تبدیل ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیاہے۔  پاکستان کی تاریخ میں انتخابی نتائج کی تاخیر کا یہ اچھوتا واقعہ ہوا ہے جس پر الیکشن کمیشن پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن کی بلائی گئی آل پارٹییز کانفرنس آج شام ہوگی۔

وڈیو: انتخابی دھاندلی پرپیپلزپارٹی اجلاس جاری،ضروری سمجھا تو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرینگے،فرحت اللہ بابر