فیس بک پیج سے منسلک ہوں

انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ: پیپلز پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس کل طلب

:

لسلاام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم انتخابات میں دھاندلی کی شکایات، پی پی پی کا اعلی سطح اجلاس کل طلب کر لیا ہےپی پی پی کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس کل شام پانچ بجے بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا، ترجمان بلاول بھٹو کے مطابقاجلاس کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمن بلاول کریں گے، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں چاروں صوبوں کے سینئر قائدین شریک ہوں گے، ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں انتخابات کی شفافیت، دھاندلی کی شکایات کے معاملے پر مشاورت ہوگی، سینیٹر مصطفی نواز نے بتایا کہ چیئرمن بلاول کے لیاری اور لاڑکانہ سے انتخابی نتائج 27 گھنٹوں بعد ملنے کا معاملا بھی ایجنڈا کا حصہ ہے،عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دیگر جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا جائے گا،