فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن پر نتائج فراہم نہ کرنے کا الزام

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ : چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو کا الیکشن کمیشن پر نتائج نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے_آدھی رات گذر چکی ابھی تک سرکاری نتائج نہیں دئے گئے_ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں جہاں میں خود انتخاب لڑا وہاں کے نتائج بھی مجھے نہیں دئے گئے، میرے امیدوار شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے پولنگ ایجنٹوں کو اٹھا کر پھینک دیا گیا، پورے ملک سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ سٹیشنوں سے نکال گیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیزی ہے-