فیس بک پیج سے منسلک ہوں

رینجرز نے بلاول بھٹو کے چیف پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن سے دھکے دیکرنکال دیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم :ترجمان چیئرمن پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ لیاری میں رینجرز اہلکاروں نے بلاول بھٹو کے چیف پولنگ ایجنٹ کو دھکے دے کر باہر نکال دیا ، یوسف بلوچ کو رینجرز اہلکاروں اور پی ایس پی کے لوگوں نے پولنگ سٹیشن سے نکالا، سینیٹر مصطفی نواز نے بتایا کہ چیئرمن پی پی پی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو لالا جسونت رائے پرائمری سکول پولنگ سٹیشن چیل چوک سے باہر نکالا گیا،  بلاول بھٹو کے پولنگ ایجنٹ کے بنا گنتی جاری ہے-

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر الیکشن کمیشن اس لاقانونیت کا نوٹس لے اور معاملات کو ضابطے میں لائے ،  الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹ کو نکالنے اور پی پی کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے، اس تمام تر صورتحال میں قانون نافذ کرنے والوں کا کردار افسوسناک ہے،الیکشن کمیشن تمام پولنگ سٹیشنوں پر بلاول بھٹو کے ایجنٹوں کی موجودگی یقینی بنائے-