فیس بک پیج سے منسلک ہوں

عمران نے خیبر پختونخوا میں کچھ کیا ہوتا تو گالم کلوچ نہ کرتے, ترجمان بلاول بھٹو

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم : ترجمان چیئرمن پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان پہلے اپنی کارکردگی بتائیں پھر الزام لگائیں، ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس کے عمران خان خود کو قومی لیڈر کہتے ہیں اور بات کرنے کا ڈھنگ نہیں سیکھے، عمران خان کی تقریر کا نوے فیصد گالم گلوچ اور الزام تراشی پر مبنی ہے،عمران خان دس فیصد اپنی ذات پر بات کرتے ہیں، کارکردگی کا کوئی ذکر نہیں، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر خیببرپختونخواہ میں کچھ کیا ہوتا تو عمران خان گالم گلوچ کے بجائے اس کا ذکر کرتے ، ترجمان بلاول بھٹو نےکہا کہ حیران ہیں کہ عمران خان کی کیسی انتخابی مہم ہے جس میں منشور کا کوئی ذکر نہیں، عمران خان بتائیں کہ اگر کے پی کے حالات اچھے ہوئے تو دوسرے صوبوں میں گئے کتنے پشتون بھائی اپنے صوبے واپس آئے، ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ الزامات کی سیاست نے پنجاب میں عمران خان کے جلسوں کی کرسیاں خالی کر دی ہیں،امپائر کی انگلی کی حقیقت کھلنے کے بعد عمران خان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی،