فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول کا قافلہ روکنے والا پی ٹی ائی امیدوار کا ڈی آئی جی بھائی نکلا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم:بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے والا ڈی آئی جی ارسلان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان چنڑ کا بھائی نکلا، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا راستہ روکا جانا پری پول رگنگ کی ایک کوشش ہے، نیربخاری نے بتایا ہے کہ عثمان چنڑ پی پی امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے خلاف الیکشن لڑرہا ہے، نیربخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لینا کافی نہیں، رکاوٹیں ہٹوانا ضروری ہے، نیربخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے آئی جی اور چیف سیکریٹری نے ابھی تک اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوچوک اعظم سے پیر چراغ شاہ کے مزار پر حاضری کے لئے تحریری طورپر اپنے رسک پر جانے کی اجازت دی۔ بلاول بھٹو کا قافلہ چوک غوث الاعظم قریبا ایک گھنٹے تک پنجاب پولیس کی جانب سے روکاگیا۔
بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شاہ چراغ درگاہ جانے سے روکا تھا مگر پولیس کو تحریری طور پر لکھ کر دیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کا قافلہ اپنے رسک پر درگاہ جا رہا ہے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کے مطابق ایس پی سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام راستے میں رکاوٹ بنے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کیا اور بلاول بھٹو کے قافلے آگے جانے سے روکے رکھا۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار انتظامیہ اور پولیس ہوگی،بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

قبل ازیں اچ شریف جاتے ہوئے بلاول بھٹو کو چوک غوث الاعظم کے مقام پر روکا گیا۔ بلاول بھٹو کے قافلے میں آدھ گھنٹے سے زائد وقت روکا گیا۔ بلاول بھٹو گاڑی میں موجود رہے۔ پولیس کی جانب سے چوک غوث الاعظم سٹرک بلاک کردی گئی۔ بلاول بھٹو اوچ شریف جلسہ جانے سے قبل پیر چراغ الدین کے مزار پر حاضری کے لئے جانا چاہتےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کے لئے جانا تھا،ہزاروں کی تعداد میں عوام اچ شریف کی جلسہ گاہ میں بلاول بھٹو زرداری کے منتظر تھے، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پنجاب پولیس کے خلاف جیالوں کا شدید احتجاج،انتخابی مہم چلانا ہر امیدوار کا حق ہے، پنجاب پولیس بدمعاشی بند کرے، بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب میں مہم چلانے سے خائف قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں،
بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفے کھوکھر نے بتایا تھا کہ بلاول کے قافلے میں موجود کارکن مشتعل ہو کر گاڑیوں سے اتر آئے ہیں اور تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ روکے جانے کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف سیکرٹری سے واقعہ کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین وڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

ویڈیو لنک: پنجاب پولیس نے بلاول بھٹوکو روک دیاپنجاب پولیس نے بلاول بھٹوکو روک دیا