فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو کو پنجاب پولیس نے اوچ شریف جلسہ جانے سے روک دیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : پنجاب پولیس نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اچ شریف جانے سے روک دیا، بلاول بھٹو کو چوک اعظم کے مقام پر روکا گیا۔ بلاول بھٹو کے قافلے میں آدھ گھنٹے سے روکا ہوا ہے۔ بلاول بھٹو گاڑی میں موجود ہیں۔ چوک اعظم سٹرک بلاک کردی گئی۔بلاول  بھٹو اوچ شریف جلسہ جانے سے قبل پیر چراغ الدین کے مزار پر حاضری کے لئے جانا چاہتےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے،ہزاروں کی تعداد میں عوام اچ شریف کی جلسہ گاہ میں بلاول بھٹو زرداری کے منتظر ہیں، پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے خلاف جیالوں کا شدید احتجاج،انتخابی مہم چلانا ہر امیدوار کا حق ہے، پنجاب پولیس بدمعاشی بند کرے، بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب میں مہم چلانے سے خائف قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں،

بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفے کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول کے قافلے میں موجود کارکن مشتعل ہو کر گاڑیوں سے اتر آئے ہیں اور تصادم کا خطرہ ہے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ غوث اعظم چوک پر بلاول بھٹو زرداری کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ہیں، ایس پی سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار انتظامیہ اور پولیس ہوگی،بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے

تازہ ترین وڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

ویڈیو لنک: پنجاب پولیس نے بلاول بھٹوکو روک دیا